کرینہ کپور

اداکارہ نہیں وکیل بننا چاہتی تھی، کرینہ کپور کا انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ میں بیبو کے نام سے شہرت رکھنے والی سپر اسٹار کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک اچھی طالبہ تھیں اور وکیل بننا چاہتی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ‘میرے والدین کی جانب سے مجھ پر کبھی بھی کسی مخصوص کیرئیر کے انتخاب کے لیے دباﺅ نہیں ڈالا گیا اور نہ ہی کسی نے مجھے اداکاری پر مجبور کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ میں ایک بہترین طالبہ تھی، جب میں نے ہارورڈ یونیورسٹی کے سمر پروگرام میں داخلہ لیا تھا تو وہ میری زندگی کا بہترین وقت تھا، میں نے وہ وقت بہت انجوائے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام نے مجھے خودمختار اور مضبوط بنایا تھا، میرے اندر اعتماد پیدا ہوا تھا، میں چاہتی تھی کہ میں وکیل بنوں لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

کرینہ کپور نے کہا کہ ہارورڈ سے واپس بھارت آنے کے بعد میں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا، میرے اس فیصلے میں بھی میرے والدین خوش اور مطمئن تھے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد احساس ہوا کہ میرا اصل جنون اور شوق وکالت نہیں بلکہ اداکاری ہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں