کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے بہت سے لڑکوں کے دل توڑے ہیں۔ ایک انٹرویو میں اشنا شاہ نے کہا کہ زیادہ تر لڑکے دھوکے باز ہوتے ہیں وہ لڑکیوں کے دل توڑتے ہیں۔
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بھی بہت سارے لڑکوں کے دل توڑے، ساتھ ہی انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کی ایسی باتیں کسی نہ کسی کو ان کے شوہر کو بتانی چاہیے تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے اپنے فون پر ان کے چہرے کا لاک اسکرین بھی لگایا ہوا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ ان سے شادی کے بعد ان کے شوہر مشہور ہوگئے ہیں، وہ توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر کے مشہور ہونے کی وجہ سے خواتین کو ان سے دور رہنا چاہیے تھا لیکن حیران کن طور پر عورتیں اور بے غیرت ہوگئیں۔