ثروت گیلانی

اپنے بچوں کو سوشل میڈیا پر دکھانے سے گریز کرتی ہوں‘ ثروت گیلانی

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے نومولود بیٹی ایلا نور کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔انہوں نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کا انعقاد کیا جس میں ان سے فرمائش کی کہ وہ اپنی نومولود کی تصویر جاری کریں۔

اداکارہ نے اس سوال کے جواب میں لکھا کہ میں اپنے بچوں کو سوشل میڈیا پر دکھانے سے گریز کرتی ہوں، اور یہ سب کو کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ 27 دسمبر کو اداکارہ نے اپنے ہاں ننھی پری کی آمد کی اطلاع دی تھی، جس کا نام انہوں نے ایلا نور رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں