ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ راجشری دیش پانڈے نے اپنا فلم فیئر ایوارڈ مظلوم فلسطینیوں کے نام کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجشری دیش پانڈے کو فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈز میں ویب سیریز ٹرائل بائے فائر میں شاندار کارکردگی پربیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔
بھارتی اداکارہ نے یہ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ ایوارڈ دنیا کے ان تمام معصوم لوگوں، بچوں کے نام کرتی ہوں جنہوں نے غزہ اور فلسطین میں جاری جنگ میں اپنی جانیں گنوائیں۔انہوں نے کہا کہ میں یہ ایوارڈ اپنے گاوں کے لوگوں اور کسانوں کے نام بھی کرتی ہوں جو ابھی تک بنیادی ضروریات کا انتظار کر رہے ہیں۔
راجشری دیش پانڈے نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ دنیا میں ہمدرد لوگ آگے بڑھیں گے اور ہمیں دنیا میں وہ محبت، مہربانی اور ہمدردی ملے گی جو ہم سب چاہتے ہیں۔