سلمان خان

دبنگ 2مین سلمان خان نے کردار آفر کیا میں نے مسترد کردیا، سونو سودکادعویٰ

نئی دہلی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سونو سود نے نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کو فلم کا اہم کردار کرنے سے انکار کردیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سونو سود نے حالیہ انٹرویو میں دبنگ 2میں سلمان خان اور ارباز خان کی طرف سے آفر کیے گئے کردار سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

فلم دبنگ کے پہلے حصے میں سلمان خان کے مقابل مرکزی ولن کا کردار نبھانے والے سونو سود نے اس کے دوسرے حصے میں بھی کردار کی آفر ہونے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے دبنگ 2میں چھیدی سنگھ کے بھائی کا کردار آفر ہوا، جسے میں نے مسترد کردیا تھا۔اداکار نے دبنگ2میں کردار کیلئے انکار کرنے کی وجہ بھی بتائی کہ مجھے کردار متاثر کن نہیں لگا۔

انہوںنے کہاکہ سلمان خان اور ارباز خان میرے بہت اچھے دوست ہیں، وہ میرے لیے فیملی کی طرح ہیں، انہوں نے مجھے فلم کے دوسرے حصے میں چھیدی سنگھ کے بھائی کے کردار کی آفر کی۔سونو سود نے کہاکہ مجھے سلمان خان اور ارباز خان نے پیار سے اس کردار کی آفر کی جس پر میں نے کہا کہ مجھے کسی بھی طرح کردار متاثر کن نہیں لگ رہا، میں اسے کیسے کر پاوں گا؟ جس پر بھائی جان نے کہا ٹھیک ہے کوئی مسئلہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں