نعمان اعجاز

سردی جلنے سے نہیں محبت کرنے سے کم ہوگی‘ نعمان اعجاز کا مشورہ

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے مداحوں کو موسم سرما میں ٹھنڈ سے محفوظ رہنے کا دلچسپ طریقہ بتا دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مایاناز اداکار نے اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ دلچسپ کیپشن بھی لکھا۔انہوں نے اپنے حس مزاح کا مظاہرہ کرتے ہوئے مداحوں کو سردی کم لگنے کا طریقہ بتا دیا۔

اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایک دوسرے سے جلنے سے سردی لگنی کم نہیں ہوگی بلکہ ایک دوسرے سے محبت کرنے سے کم ہوگی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے مثبت رہنے کی تلقین بھی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں