سونم باجوہ

سونم باجوہ کا پاکستان سے برسوں پرانے تعلق کا انکشاف

دبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ نے احسن خان سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سے سالوں پرانے تعلق کا انکشاف کردیا۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سونم باجوہ اور احسن خان کی ایک اور ویڈیو توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں دونوں سفر کے دوران محوِ گفتگو ہیں۔

سونم باجوہ کہتی ہیں میں آپ لوگوں کے ساتھ پہلی بار کام کر رہی ہوں لیکن مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے میں آپ سب کو کئی سالوں سے جانتی ہوں۔سونم کی یہ بات سن کر احسن خان نے ان سے پوچھا کہ ‘اس کی کیا وجہ ہے؟جس پر سونم باجوہ نے جواب دیا کہ اس کی وجہ پنجابی زبان ہے، ہم سب پنجابی بولتے ہیں، اردو اور ہندی زبان میں بھی بات کرتے ہیں۔

احسن خان اس پر بولے کہ ہاں ہمارا زبان کا ایک تعلق ہے۔ سب آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ جب میں نے پہلی بار سونم کے سامنے پنجابی زبان میں گفتگو کی تھی تو وہ خوش ہوئیں اور کہا کہ احسن کتنی اچھی پنجابی بولتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں