لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ شادی اور کامیابی کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا میں سمجھتی ہوں ابھی شادی کا وقت نہیں آیا تاہم جب یہ احساس ہوا کہ کسی قابل ہوگئی ہوں تو شادی بھی کرلوں گی۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ زندگی میں جو بھی کام کیا اس میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا چاہے ۔ عائشہ عمر نے کہا چاہتی ہوں جو کام بھی کروں اس میں اپنی اول پوزیشن برقرار رکھوں۔
شادی کے بارے کئے جانے والے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس رشتے سے خوف زدہ نہیں تاہم جب انہیں یہ احساس ہو جائے گا یا وہ اتنی قابل ہو جائیں گی کہ دونوں کے درمیان توازن رکھ سکیں گی تو شادی بھی کر لیں گی۔ ایک سوال پر عائشہ عمر نے کہا کہ شادی اور کامیابی کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔