بیرسٹر گوہر

عمران خان کہہ چکے کسی ڈیل کی صورت میں باہر نہیں آﺅں گا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ بانی کہہ چکے کسی ڈیل کی صورت میں باہر نہیں آں گا۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بانی کے خلاف بنے تمام کیس سیاسی اور بوگس ہیں، پہلے بانی پر 300 کیس بنائے گئے، 45 سال کی سزائیں دی گئیں، بانی عوام کے دلوں میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی بالکل بے گناہ ہیں، رہائی ہر صورت ہونی چاہئے، امید ہے بانی کا کیس 5 تاریخ کو لگنا چاہیے، لسٹ میں بانی کا کیس ہونا چاہیے۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ چیف جسٹس خود ملے تھے، رہائی کیس سننے کے بعد ہوگی، امید ہے بانی پی ٹی آئی کے کیس کی تاریخ لگ جائے گی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستیں اس جماعت کا حق ہے جس کو عوام نے ووٹ دیا، ہماری جیتی ہوئی سیٹوں کے مطابق مخصوص نشستیں ہمیں ملیں گی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ سے توقع ہے کہ انصاف ملے گا، امید ہیں مخصوص نشستیں ہمیں ملیں گی، ہم چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ملے تھے امید ہے 5 تاریخ کو کیس لگ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک کچھ لو اور کچھ دو کی بات ہے تو لوگوں نے مس گائیڈ کیا ہے، عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں کہ کبھی بھی ڈیل کے تحت باہر نہیں آﺅں گا۔اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 8جج صاحبان کے فیصلے کے خلاف آج الیکشن کمیشن،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کھڑی ہے، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی نے جیتی ہیں، دوسری پارٹیوں کو مال غنیمت کے طور پر مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں۔

انہوں نے بتایا کہ 8جج صاحبان نے کہا جو غلطیاں الیکشن کمیشن نے کیں ان کا خمیازہ عوام کو بھگتنے نہیں دیں گے، الیکشن کمیشن نے اپنا آئینی فرض ادا نہیں کیا، آئینی فرض یہ تھا کہ صاف اورشفاف انتخابات ہوں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے غلط فیصلوں کو تمام 13ججز نے غلط کہا ہے، 8جج صاحبان نے کہا الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا، الیکشن کمیشن کے متعدد ایسے فیصلے تھے جس سے ابہام پیدا ہوا۔ یہ مقدمہ پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ پاکستانی عوام کا مقدمہ ہے، 12 جون 2024 کا اکثریتی فیصلہ عظیم الشان فیصلہ ہے، یہ پی ٹی آئی کا نہیں پاکستان کی جمہوریت کا مقدمہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں