شاہ رخ خان

فلمیں فلاپ ہوئیں تو سب نے کہا میرا کیریئر ختم ہوگیا، شاہ رخ خان

نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ کچھ سال پہلے جب ان کی فلمیں فلاپ ہوئیں تو سب نے کہا تھا کہ فلمی دنیا میں ان کا کیریئر ختم ہوگیا ہے۔

شاہ رخ خان کی سال 2023 میں ایک کے بعد ایک سپر ہٹ فلم پٹھان، جوان اور ڈنکی تینوں فلموں نے باکس آفس پر حکمرانی کرتے ہوئے کئی ریکارڈ توڑے۔ گزشتہ روز نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران انہیں سی این این نیوز 18 انڈین آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا، اس موقع پر شاہ رخ خان نے تقریر کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا وہ وقت یاد کیا جب ان کی فلمیں فلاپ ہوئیں۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ ہر انسان کو پرسکون رہ کر محنت کرنی چاہیے اور ایسی محنت کا پھل بھی بہترین ہوتا ہے، میں بھی اسی طرح محنت کرنے پر یقین رکھنا ہوں۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا برا وقت یاد کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سال پہلے میری فلمیں فلاپ ہوئیں تو لوگوں نے مجھے کہا کہ بالی ووڈ میں اب تمہارا کیریئر ختم ہوگیا ہے، مجھے دکھ ہوا لیکن اس مشکل وقت نے مجھے سیکھایا کہ خاموشی سے محنت جاری رکھو اور پھر اپنی محنت کے اچھے نتائج کا انتظار کرو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں