نوشین شاہ

لندن میں غلطی سے خنزیر کا گوشت کھا لیا تھا، نوشین شاہ کا اعتراف

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ نوشین شاہ نے لندن کے دورے کے دوران غلطی سے خنزیر کا گوشت کھانے کا اعتراف کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ایک ویڈیو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ لندن کے دوران ان کے ساتھ عجیب واقعہ پیش آگیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ ایوارڈ شو کی تقریب کے لیے وہ لندن گئی تھیں، ایک دن بوفے میں ناشتہ کررہی تھیں، اس دوران انہوں نے ہاٹ ڈاگ یا ساسیج سمجھ کر ایک چیز کھا لی، اس کا ذائقہ بالکل مختلف تھا جو انہیں پسند نہیں آیا بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ یہ خنزیر کا گوشت ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جب معلوم ہوا کہ انہوں نے خنزیر کا گوشت کھا لیا ہے تو وہ کسی میزائل کی طرح واش روم بھاگیں اور قے کے ذریعے خنزیر کا گوشت منہ سے نکال لیا۔

نوشین شاہ نے کہا کہ انہوں نے جان بوجھ کر نہیں بلکہ غلطی سے کھا لیا تھا، اداکارہ نے یہ بھی کہ ہر انسان اپنی زندگی میں ایسی حرکتیں کردیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد وہ اب ہر جگہ شیف سے پہلے تصدیق کرتی ہیں کہ کھانا حلال ہے یا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں