عمر ایوب

پی ٹی آئی ایک سالڈ پارٹی ہے،دوسرے سب چوں چوں کا مربہ ہیں، عمر ایوب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک سالڈ پارٹی ہے،دوسرے سب چوں چوں کا مربہ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں عمر ایو ب نے کہاکہ ہم بانی پی ٹی آئی کو اس ایوان میں لائیں گے۔

عمر ایو ب نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کیساتھیوں کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے تقریبا کلین سویپ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تقریباً 180 کے قریب سیٹیں ہمارے پاس آئی ہیں، موجودہ حکومت نے پوری کوشش کی ہے کہ ہمارے فارم 47 وہ تبدیل کریں۔ عمر ایو ب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعظم اور سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے نامزد کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں