لاہور( نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے 21ستمبر کے جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈائون شروع ہوگیا۔پولیس نے پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ کو گرفتار کرلیا جبکہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنمائوں اور متحرک کارکنوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے جلسے کے انتظامات کے سلسلے میں 27 رکنی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود اور جنرل سیکرٹری اویس یونس نے 27رکنی کمیٹی کا اعلان کیا۔
کمیٹی میں شامل منتظمین لاہور جلسے کا تمام تر انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے 21 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے رکھی ہے۔