کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار و ٹی وی میزبان فیصل قریشی نے کہا ہے کہ وہ ڈراموں میں ہیروئن سے عمر کا موازنہ نہیں کرتے بلکہ کردار کو کردار کی مناسبت سے دیکھتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا مجھے یہی کہا جاتا ہے کہ میں جوان لڑکیوں کےساتھ بطور ہیرو کام کرتا ہوں لیکن شاید وہ لوگ ان جوان بچیوں کی اصل عمر سے واقف نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا میں نے 2007میں ایک ڈرامے میں مجھے عمران عباس کے والد کا کردار ادا کیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی کئی پراجیکٹ میں بطور بوڑھے آدمی کے کردار میں نظر آیا ہوں۔
فیصل قریشی نے خود کا موازنہ بھارتی اداکار ریتک روشن سے کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری عمر 49 برس ہے جبکہ ریتک روشن 50 سال کی عمر میں بھی مجھ سے فٹ ہیں۔ انہوں نے کہا بس بات یہ ہے کہ میں ڈراموں میں عمر کا موازنہ نہیں کرتا کردار کو ایک کردار کے طور پر دیکھتا ہوں۔