راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کسی بھی قیمت پر الیکشن کو مؤخر نہیں ہونا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ سینیٹ سے منظور قرارداد آئین اور جمہوریت کی توہین ہے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ امیدواروں، تجویز اور تائید کنندگان کو اغوا کیا گیا۔
خرم کھوسہ کو بھی ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ نے خرم کھوسہ کو رہائی دلائی اور ایف آئی آر ختم کروائی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان تک چھین لیا۔انہوںنے کہاکہ کسی طور بھی الیکشن کو مزید تاخیر کا شکار نہیں ہونا چاہیے، ہمارے تائید اور تجویز کنندگان کو اغوا کیا گیا، کاغذات نامزدگی پھاڑے گئے، بیشتر پی ٹی آئی امیدواروں کے مسترد کاغذات بحال ہوگئے، انسپکٹر جنرل آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو معطل کیا جائے۔