کراچی (شوبز ڈیسک)اداکار بلال قریشی نے کہا ہے کہ اداکارائوں کو نامناسب ملبوسات نہیں پہننے چاہئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار بلال قریشی نے کہا کہ میرے خیال میں اداکارائوں کو ایسے ملبوسات نہیں پہننے چاہئیں جنہیں ہمارے معاشرے میں نامناسب سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس موضوع پر مذہبی بحث نہیں کرنا چاہتا مگر ہماری ایک خاص تہذیب ہے جس کی پیروی اور احترام کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ایک عورت پورے کپڑوں میں بھی خوبصورت اور دلکش نظر آسکتی ہے ۔
انہوں نے ایک اداکارہ کا نام لئے بغیر بتایا کہ میری ایک ساتھی اداکارہ نے نامناسب کپڑوں میں اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد وہ ہونیوالی تنقید پر کافی پریشان ہوئیں تو میں نے ان سے بھی یہی کہا کہ آپ کو یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہی نہیں کرنی چاہئے تھی کیونکہ جہاں لوگ احمقانہ باتوں پر دوسروں پر تنقید کر سکتے ہیں تو آپ کا لباس تو واقعی ہی ہمارے ثقافتی اصولوں کے خلاف ہے تو اس پر تو لوگ لازمی تنقید کریں گے۔