اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین نئے ججز کی تعیناتی کے بعد انتظامی سطح پر اہم تبدیلیاں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین نئے ججز کی تعیناتی کے بعد انتظامی سطح پر اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے جاری آفس آرڈر کے مطابق مختلف عدالتوں کے انتظامی ججز کے عہدوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی سے احتساب اور انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے انتظامی جج کا چارج واپس لے لیا گیا ہے، جسٹس سرفراز ڈوگر کو احتساب اور انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کا انتظامی جج بنا دیا گیا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی اس سے قبل اے ٹی سی اور احتساب عدالتوں کے انتظامی جج تھے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے آفس آرڈر جاری کیا گیا۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان کو ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے

آفس آرڈر کے مطابق جسٹس راجہ انعام امین منہاس سیشن کورٹس ایسٹ کے انتظامی جج تعینات کئے گئے ہیں، انہیں نارکوٹکس کنٹرول کی خصوصی عدالت کا بھی چارج دیا گیا ہے۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کو انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹربیونل کا انسپکشن جج مقرر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں