اشنا شاہ

اشنا شاہ نے عثمان مختار کیساتھ نفرت سے دوستی تک کی کہانی سنا دی

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اداکار عثمان مختار کے ساتھ نفرت سے دوستی ہونے تک کی کہانی سنا دی۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے عثمان مختار کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے شروع میں عثمان مختار سے نفرت ہوگئی تھی کیونکہ جب فلم چکڑ کی شوٹنگ کا آغاز ہوا تو وہ مجھ سے بات نہیں کرتے تھے اور نہ ہی میرے ساتھ بیٹھتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ عثمان مختار کے ایسے رویے کی وجہ سے مجھے لگا کہ وہ بدتمیز قسم کے انسان ہیں۔اشنا شاہ نے بتایا کہ عثمان مختار اور کبری خان اچھے دوست ہیں اس لیے میں نے ایسی صورتحال دیکھ کر کبری خان کو فون کیا اور ان سے شکایت لگائی کہ تمہارا دوست بہت بدتمیز ہے مجھ سے ڈھنگ سے بات تک نہیں کرتا۔

انہوں نے بتایا کہ میری بات سن کر کبری خان نے کہا کہ عثمان مختار کم گو اور شرمیلے ہیں لیکن بہت اچھی شخصیت کے مالک ہیں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب عثمان مختار کو یہ معلوم ہوا تو انہوں نے نہ صرف مجھ سے بات کرنا شروع کردی بلکہ شوٹنگ کے دوران مجھے بہت تنگ بھی کیا اور اب ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں