ماورا حسین

بالی ووڈ جانا ہوگا تو چلی جاﺅں گی‘ ماورا حسین

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ ماورا حسین نے بالی ووڈ میں دوبارہ کام کرنے کے حوالے سے مداحوں کو بتا دیا۔حال ہی میں ماورا حسین نے اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔

اس سیشن میں مداحوں نے ماورا حسین سے ان کی بھانجی جہاں آرا کے بارے میں پوچھا اور ساتھ ہی ان کے نئے پراجیکٹس سے متعلق بھی سوالات کیے گئے۔

اسی سیشن کے دوران، سرحد پار یعنی بھارت سے ایک مداح نے ماورا حسین سے پوچھا کہ کیا ہم آپ کو جلد بالی ووڈ کی کسی فلم میں دیکھ سکیں گے؟اس سوال کے جواب میں ماورا حسین نے کہا کہ میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، اگر یہ ہونا ہوگا تو ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں