دبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ گیتھیکا تیواری نے معروف پاکستانی اداکار و گلوکار فیروز خان کو سپر کیوٹ قرار دے دیا ہے۔تامل اور ہندی فلموں کی اداکارہ و ماڈل گیتھیکا تیواری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر فیروز خان کے ہمراہ ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے پاکستانی اداکار کو سپر کیوٹ لکھا ہے۔
یاد رہے کہ گیتھیکا تیواری اور فیروز خان ایک فیچر فلم میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل کام کر رہے ہیں، اس فلم کی ہدایت ذوالفقار علی دے رہے ہیں جبکہ اس پروجیکٹ سے متعلق مزید معلومات تاحال شیئر نہیں کی گئی ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی فیروز خان کی بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کے ساتھ ویڈیوز اور تصویروں نے اس جوڑی کے درمیان تعلقات کی افواہوں کو جنم بھی دے دیا ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں پر فیروز خان اور بھارتی اداکارہ گیتھیکا تیواری نے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔