ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے یہ دعوی کیا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شردھا کپور کا اپنے ایک انٹرویو میں یہ کہنا ہے کہ جب وہ 15 یا 16 سال کی تھیں تو انہیں فلم لکی: ناٹ ٹائم فور لوو میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت میں بہت چھوٹی تھی اور میں اسکول کی تعلیم مکمل کرکے کالج جانا چاہتی تھی اور مجھے نہیں لگتا کہ اس وقت فلم میں کام کرنے کی پیشکش موصول ہونا میری کامیابی کی علامت ہے۔بھارتی اداکارہ نے کہا کہ لیکن اس وقت اس فلم کی پیشکش پر انکار کرنا اور تعلیم پر توجہ دینا آسان نہیں تھا ۔