گلو کار راحت فتح علی خان

راحت فتح کا سابق پروموٹر پر خفیہ ریکارڈنگ اور ویڈیو لیک کا الزام

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلو کار راحت فتح علی خان نے خفیہ ریکارڈنگ اور ویڈیو لیک کا الزام اپنے سابق پروموٹر سلمان احمد پر لگا دیا۔

راحت فتح علی خان نے اپنے سابق پروموٹر کیخلاف قطع تعلق کا پبلک نوٹس جاری کر دیا۔ انھوں نے باضابطہ طور پر سلمان احمد کی کمپنی سے پیشہ ورانہ تعلق ختم کرلیا۔

راحت فتح علی خان کے پبلک نوٹس میں دعوی کیا گیا کہ فیصلہ بلیک میل، مالی معاملات میں بےایمانی اور یوٹیوب اور ٹوئٹر اکاﺅنٹ کا کنٹرول لینے پر کیا گیا۔ فنکار کے علم میں لائے بغیر خفیہ ریکارڈنگ کی گئی۔ نوٹس کے مطابق فنکار کی نجی ذاتی جگہ پر ان کی ساکھ کو داغدار کرانے کیلئے سازباز سے کام لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں