کراچی (شوبز ڈیسک)اداکار اسد صدیقی اور اداکارہ زارا نور عباس کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔زارا نور عباس نے انسٹا گرام پر اپنے شوہر اداکار اسد صدیقی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہاتھ میں ڈونٹ پکڑے بہت خوش نظر آ رہی ہیں جبکہ ان کے پیچھے موجود اسد صدیقی پودوں کو پانی دے رہے ہیں۔
انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ رائونڈ 2 اور اس کے ساتھ بچے اور فیملی والے ایموجیز کا استعمال کیا جس یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ وہ دوسری بار ماں بننے والی ہیں۔زارا نور عباس کی اس پوسٹ پر شوبز کی معروف شخصیات اور ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔