ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے انکشاف کیا کہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ایک بار ان کی سالگرہ کی مبارکباد دینے اِن کے گھر آئے تھے لیکن ان کے تحفے نے سب کو حیران کر دیا تھا۔
ایک بھارتی میوزک شو میں جب پروگرام کی جج فرح خان نے جوہی سے پوچھا کہ اِنہیں کسی بھی مشہور شخصیات میں سے سب سے سستا تحفہ کس نے دیا تھا جس پر جوہی نے جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ عامر خان تھے۔
جوہی نے مزید کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب ہم ابھی نئے نئے مشہور ہوئے تھے، میری سالگرہ کے روز شام کو عامر نے فون کیا اور کہا کہ وہ میرے گھر آئیں گے، وہ مجھے سالگرہ کی مبارکباد دینے میرے گھر آئے، میرے گھر کے سب ہی لوگ بہت پرجوش تھے، عامر خان نے بیٹھ کر میرے لیے ایک چھوٹی سی چاکلیٹ نکالی اور کہا کہ یہ میرا تحفہ ہے۔ یہ تحفہ دیکھ کر مجھ سمیت میرے تمام گھر والے حیران رہ گئے تھے۔