سجل علی

سجل علی کو صدارتی ایوارڈ ملنے پر بھارت سے مبارکباد

لاہور(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ سجل علی کو صدارتی ایوارڈ ملنے پر بھارتی اداکاراں کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔سجل علی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا جارہا ہے، اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں تمغہ امتیاز حاصل کرکے واقعی خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہوں۔

سجل علی کی اس شاندار کامیابی پر جہاں پاکستانی شوبز ستاروں نے خوشی کا اظہار کیا تو وہیں سرحد پار بھارت سے بھی اداکارہ کو مبارکباد دی گئی۔

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے کہا کہ سجل آپ اس اعزاز کی حقدار ہیں، میں آپ کی سب سے بڑی مداح ہوں۔بھارتی اداکارہ سیمی چہل نے بھی سجل علی کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں اس اعزاز کی صحیح حقدار قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں