ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے شادی کرنے کے بارے میں کہا ہے کہ شادی عمر کے کسی بھی حصہمیں کی جاسکتی ہے۔
سشمیتا سین نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے سابق بوائے فرینڈ رہمن شول سے شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ بہت سے لوگ ایسا سوچتے ہیں کہ مجھے اس عمر میں اب شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے لیکن مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے میں شادی جیسے محبت بھرے رشتے کا احترام کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا جہاں عزت، دوستی اور آزادی ہے تو وہاں شادی کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ سشمیتا سین نے روہمن شول کو 2018 میں ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا لیکن دونوں کے درمیان 2021 میں بریک اپ ہوگیا تھا۔