شاہ رخ خان

شاہ رخ خان نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان کو انسان دوستی اور مداحوں کو ہمیشہ عزت دینے پر بالی ووڈ سمیت دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ایسے ہی ایک واقعے نے ایک بار پھر مداحوں کے جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے ملنے ان کا ایک مداح اسٹیج پر آتا ہے اور اداکار اس کے ماتھے پر بوسہ دیتے ہیں۔شاہ رخ کے دیوانے مداح نے جب اداکار کی یہ خوش دلی دیکھی تو آنکھوں سے خوشی کے آنسو نکل آئے وہ زار و قطار رونے لگا۔

اس موقع پر شاہ رخ خان نے اپنے مداح کو سنبھالا اور اس کی فیملی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔اس موقع پر مداح شاہ رخ خان کو اپنے جذبات بتا رہا ہوتا اور وہ پوری توجہ سے اس کی بات سنتے ہیں۔ اسے بولنے کا پورا موقع دیتے ہیں۔ ہمت بڑھاتے ہیں اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں