شاہ رخ خان

شاہ رخ خان نے کئی سالوں بعد بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی سپر ہٹ فلم جوان کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈز (DPIFF) 2024 کی تقریب منعقد ہوئی جہاں شاہ رخ خان کو ان کی فلم جوان کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

شاہ رخ خان نے اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام جیوری ممبران کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لائق سمجھا، بہت سال ہوگئے مجھے بہترین اداکار کا ایوارڈ نہیں ملا تو ایسا لگنے لگا تھا کہ اب کبھی مجھے یہ ایوارڈ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ بہترین اداکار کا ایوارڈ ملنے پر بہت خوشی ہورہی ہے، مجھے ایوارڈز بہت اچھے لگتے ہیں، میں ایوارڈز کے معاملے میں تھوڑا لالچی ہوں۔بالی ووڈ کنگ نے ایوارڈ ملنے پر جوان کے ہدایتکار، پروڈیوسرز، ساتھی اداکاروں، رائٹر اور فلم کی کاسٹ اور عملے کے ارکان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں