لاہور (شوبز ڈیسک) ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق کا کہنا ہے کہ اس ملک میں طلاق صرف لڑکی کی ہوتی ہے، لڑکے سے کوئی سوال نہیں کرتا۔ ایک انٹرویو میں کرن اشفاق نے کہا کہ ایک عورت جس کا شوہر سپورٹ کرتا ہے وہ دنیا سے لڑسکتی ہے کیونکہ اسے کسی چیز کی پرواہ نہیں ہوتی اسے پتہ ہوتا ہے کہ اس کا شوہر اس کے ساتھ ہے لیکن میرے معاملے میں ایسا نہیں تھا شوہر کی سپورٹ کم تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب میری طلاق ہوئی اس کے بعد مجھ میں ہمت نہیں تھی کہ کسی کا سامنا کرسکوں، میں اپنے بہن بھائیوں سے بات نہیں کرسکتی تھی۔ اس ملک میں طلاق صرف لڑکی کی ہوتی ہے، لڑکے سے کوئی سوال نہیں کرتا، ابھی بھی سب مجھ سے ہی سوال کرتے ہیں کہ کیوں چھوڑا کوئی سامنے والے سے سوال نہیں کرتا کہ آپ نے کیوں چھوڑا؟