لاہور (شوبز ڈیسک) معروف گلوکار عاطف اسلم نے کی اپنے مداحوں خوشخبری‘ نئے سال میں اپنی نئی البم ریلیز کرنے کا عندیہ دے دیا۔عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ خود بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں عاطف اسلم کا چہرہ نہیں نظر آرہا لیکن ان کا سائیڈ پوز ان کی شناخت پر سے پردہ ہٹا رہا ہے۔ویڈیو میں عاطف اسلم اپنی مسحور کن آواز میں ایک دل چھو لینے والی کی غزل پڑھتے بھی سنائی دیتے ہیں۔گلوکار نے اس پوسٹ کے کیپشن میں مختصر الفاظ ک انتخاب کرتے ہوئے نیو ریلیز لکھا جبکہ ویڈیو کہ اختتام پر اسکرین پر زندگی لکھا ہوا آیا جوممکنہ طور پر نئی البم کا نام ہوسکتا ہے۔