علی ظفر

عمران خان نے کہا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں لیکن کچھ لو کچھ دو نہیں ہوگا، علی ظفر

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کیا ہے کہ کوئی کچھ لو کچھ دو نہیں ہے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے میرے دروازے بات چیت کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے لیے کھلے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پاکستان کےلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں۔

سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی نے کہا اپنے لئے عایت نہیں مانگ رہا، ریاعت مانگنی ہوتی تو بہت پہلے مانگ چکا ہوتا۔ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پارٹی لیڈر شپ تحریک کے لیے تیار ہو جائے، بانی پی ٹی آئی نےک ہا ہے اگر کوئی سامنے نہ آیا تو اب میں برداشت نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی نے کہا وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دوں گا۔

سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے میں صرف انصاف چاہتا ہوں، کیسز جلد سنے جائیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا، 5،6 دن میں لائحہ عمل دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں