عاطف خان

عون چوہدری سے معمول کی ملاقات ہوئی، کوئی سازش کرنے نہیں گیا تھا،عاطف خان کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے عون چوہدری سے ملاقات پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا ،عاطف خان نے ڈگی میں بھاگنے اور اداروں سے چوری چھپے ملاقات کرنے والوں پر طنز کے تیر چلا دئیے۔

تفصیل کے مطابق عاطف خان کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کلب روزانہ واک کے لئے جاتا ہوں، عون چوہدری سے معمول کی ملاقات ہوئی، کوئی سازش کرنے نہیں گیا تھا، سازش اوپن جگہ پر نہیں کی جاتی، سازش کے لیے خفیہ جگہ کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔عاطف خان نے کئی اہم رہنماﺅں کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا پول بھی کھول دیی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ فرمان اگر تصویر شیئر کرنے کے بجائے مجھ سے پوچھ لیتے تو اچھا ہوتا، میں نے کبھی بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو برا بھلا نہیں کہا نہ کبھی کالز کرکے لوگوں کو جمع کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں