اداکارہ غنا علی

لڑکیاں شادی کے لیے دماغ آسمانوں پر نہ رکھیں ، غنا علی

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ غنا علی نے شادی سے متعلق معاشرے کی تمام لڑکیوں کو ایک اہم پیغام دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں شادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بے حد خوش قسمت ہیں کہ ان کی شادی عمیر گلزار سے ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی اور فیملی انسان کے لیے بہت ضروری ہے۔

آج کل شریف مردوں کی بہت کمی ہے۔ خوبصورتی تو مل جائے گی مگر شرافت نہ ملی تو سکون نہیں ملے گا۔ ایسی خوبصورتی کا کیا کرنا ہے کوڑے دان میں ڈال دینی چاہیے۔ شادی کے حوالے سے لڑکیوں کی سوچ کا حوالہ دیتے ہوئے غنا نے کہا کہ لڑکیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں شادی کے لیے ایسا شخص ملے جو ہینڈسم ہونے کے ساتھ ساتھ دولت مند بھی ہو۔

انہوں نے لڑکیوں کو تاکید کی کہ شادی کے لیے اپنے دماغ خراب نہ کریں کہ ایک ساتھ پیسہ اور خوبصورتی سب چاہیے۔ اللہ پر یقین رکھیں، زندگی میں وقت کے ساتھ ساتھ پیسا بھی آجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو سکون وہ گھر جا کر محسوس کرتی ہیں وہ دنیا کی سب سے خوبصورت ترین شے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں