دبئی (شوبز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے دبئی میں منعقدہ جشن ریختہ کے میلے میں شرکت کی۔
دبئی کے ذبیل پارک میں سجنے والے فروغ ادب کے لیے جشن ریختہ کے دو روزہ میلے کی تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی معروف ڈیزائنر اور اداکارہ مسابا گپتا کی ڈیزائن کردہ دلکش ساڑھی کا انتخاب کیا، تقریب میں شامل ہونے کے بعد اداکارہ کا اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،میں اپنی زندگی میں پہلی بار جشن ریختہ کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہوں میں امید کرتی ہوں کہ اس میلے میں بار بار شرکت کروں جس میں ملک بھر کی آرٹسٹ کمیونٹی اردو زبان کو سراہتے ہیں اور اس پر بات کرتے ہیں۔
میلے میں نامور بھارتی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر، پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ اور اداکار عثمان پیرزادہ سمیت پاکستان اور بھارت کے نامور شعرا، فنکار، ادیب اور مفکرین کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔