ماہرہ خان

ماہرہ خان کے امید سے ہونے کی خبریں زیرگردش

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان کے امید سے ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔اکتوبر 2023 میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ ایک پروقار تقریب کے دوران شادی کرنے والی ماہرہ خان سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا جارہا ہے کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ماہرہ خان حاملہ ہونے کی وجہ سے او ٹی ٹی سیریز جو بچے سنگ سمیٹ لو سمیت دیگر بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش رواں سال اگست یا ستمبر میں متوقع ہے جبکہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ماہرہ خان اور ان کے شوہر سلیم کریم اس خبر کا اعلان کب کریں گے۔ماہرہ خان کے حاملہ ہونے کی خبر بھارتی میڈیا کی طرف سے سامنے آئی ہے جبکہ ابھی تک اداکارہ اور ان کے شوہر سلیم کریم نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں