نیو یارک(نیوز ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ متحد ہو کر انتقامی کارروائیوں کا مقابلہ کریں گے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ کی 6جنوری 2021کے حملے کے بعد پہلی بار کیپیٹل آمد ہوئی
اس موقع پر ٹرمپ کی ریپبلکن قیادت سے اہم ملاقات ہوئی جبکہ نائب صدر کیلئے ناموں اور ایوان نمائندگان کے بعد سینیٹ میں بھی اکثریت کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
سابق امریکی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریپبلکن پارٹی متحد ہوکر الیکشن میں کامیاب ہوگی، متحد ہوکر انتقامی کارروائیوں کا مقابلہ کریں گے۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کیپیٹل حملہ اور الیکشن فراڈ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔