اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اعظم سواتی نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ پی ٹی آئی کون سی ڈیل کرنے جا رہی ہے، میں تو اپنے کیسز آج کل بھگت رہا ہوں، قانون کی حکمرانی ہوگی تو ادارے کام کریں گے۔
جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قانون ہی عزت دلائے گا اور ملک بہتری کی طرف جائے گا، ہر ادارہ اور فرد قانون اپنے اوپر لاگو کرے گا تو ملک میں استحکام پیدا ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ فارم 45، 46 لے کر آئیں۔
اعظم سواتی نے مزید کہا کہ انتخابات میں بہت بڑی دھاندلی ہوئی، الیکشن کمیشن نے کریمنل واردات ڈالی، فارم 47 کے تحت منتخب ممبران اسمبلی پر لعنت بھیجتا ہوں، فارم 47 والوں کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسمبلی سے الگ ہو جانا چاہیے۔