شاہ محمود قریشی

ملتان سے شاہ محمود کے کاغذات مسترد، پشاور سے اسد قیصر کے کاغذات درست قرار

ملتان(نیوز ڈیسک) اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے۔ملتان کے اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی آر او کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے این اے 150 ، 151 اور پی پی 218 ، پی پی 219 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیلیں دائرکی گئی تھیں جنہیں ٹربیونل نے مسترد کیا تاہم اپیلٹ ٹربیونل نے شاہ محمود کی بیٹی مہربانو اور بیٹے زین قریشی کی اپیلیں منظور کرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں