کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے وہ اور ان کے شوہر یاسر نواز دونوں اپنی اپنی والدہ کے جنازوں میں شریک نہ ہوسکے تھے۔
ایک انٹرویو میں ندا یاسر نے بتایا کہ فروری 2021میں وہ شوہر اور بچوں کے ہمراہ مالدیپ سیر پر گئی تھیں جہاں پہنچنے کے اگلے روز ہی انہیں اپنی والدہ کی بیماری کی اطلاع ملی ۔ندا یاسر کے مطابق انہوں نے اپنے ٹکٹ بک کروائے لیکن اس وقت کورونا کی وبا چل رہی تھی، اس لیے انہیں کورونا کا ٹیسٹ کروانا پڑا جس کا رزلٹ آنے میں کئی گھنٹے لگے۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پہلے ہی بہنوں کو والدہ کی تدفین کا کہہ دیا تھا ۔
پروگرام کے دوران انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی طرح ان کے شوہر یاسر نواز بھی اپنی والدہ کے جنازے میں شریک نہ ہوسکے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ساس کے انتقال کے وقت وہ شوہر یاسر نواز اور بچوں کے ہمراہ ناروے گئی تھیں جہاں یاسر کی والدہ کے انتقال کی خبر ملی ہم واپسی کے ٹکٹ لیے لیکن یاسر نواز اپنی والدہ کے جنازے میں شریک نہ ہوسکے تھے۔