اداکارہ صاحبہ

والد کو نہ جانتی ہوں اور نہ کبھی دیکھا، صاحبہ کا انکشاف

لاہور (شوبز ڈیسک) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ صاحبہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کبھی اپنے سگے والد کو نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی ان سے ملاقات ہوئی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے سگے اور سوتیلے والد کے حوالے سے حیران کن انکشافات کیے ۔

صاحبہ نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے سگے والد کو نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی ان سے ملاقات ہوئی کیونکہ میری پیدائش سے پہلے ہی میرے والد اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ میری پیدائش کے بعد بھی والد نے کبھی مجھ سے ملنے کی کوشش نہیں کی، اسی وجہ سے میرے دل میں کبھی ان کے لیے باپ والے جذبات نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ میرا بچپن میرے نانا کے گھر گزرا کیونکہ والدہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوتی تھیں اور والد نے چھوڑ دیا تھا تو اسی لیے میں اپنے نانا نانی ماموں وغیرہ کے زیادہ قریب تھی۔صاحبہ نے کہا کہ میں جب 10 سال کی ہوئی تو میری والدہ نے دوسری شادی کرلی تھی اور میرے سوتیلے والد نے مجھے اپنی آخری سانس تک پیار دیا، انہوں نے سگے باپ سے بڑھ کر مجھے محبت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں