فیصل قریشی

پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے فیصل قریشی کی پاکستانی خواتین سے بریانی کی فرمائش

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار فیصل قریشی نے پاکستانی خواتین سے بریانی کی فرمائش کر دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکار نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے الیکشن 2024 پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

اداکار نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستانی خواتین کو خاموش پیغام دیا اور 8 فروری کے دن بریانی پکانے کی فرمائش کر دی۔

فیصل قریشی نے لکھا ہے کہ میری پاکستانی ماں اور بہنوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ 8 فروری کو گھر میں ضرور بریانی پکائیں تاکہ آپ کے خاوند، بھائی، بیٹے ایک بریانی کی پلیٹ پر آنے والی نسلوں کا مستقبل دا ﺅپر نہ لگائیں۔اس کے ساتھ ہی اداکار نے دونوں ہاتھ جوڑنے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا ہے اور خاموش پیغام کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں