کراچی (شوبز ڈیسک) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ کامیابی کے حصول کیلئے مشکلات سے لڑنا پڑتا ہے اس لئے کبھی مشکلات سے گھبرائی نہیں۔
ایک انٹرویو میں عائزہ خان نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں محنت اور لگن سے منزل تک پہنچنامیرا جنون ہے اسی لئے صرف معیاری کام کو ہی ترجیح دیتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ کا میابی کے حصول کیلئے مشکلات سے لڑنا پڑتا ہے اس لئے کبھی مشکلات سے گھبرائی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں پر امید ہوں کہ شوبز کی دنیا میں اپنا ایسا مقام بناﺅں گی کہ لوگ مدتوں یاد رکھیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں عائزہ خان نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں فیشن، فلم، ڈرامہ، تھیٹر، موسیقی ودیگر فنون لطیفہ کے شعبوں میں زبردست کام ہورہا ہے نئے فنکار، نئے ہدایتکار، نئے موسیقار شوبز انڈسٹری کا اثاثہ بنتے جارہے ہیں۔