اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)190ملین پاﺅنڈز سکینڈل میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی،احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اڈیالہ جیل میں سماعت کی،
سابق وزیراعظم کے وکیل لطیف کھوسہ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 6دسمبر تک ملتوی کر دی گئی،واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے 190ملین پاﺅنڈز سکینڈل میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کر رکھی ہے۔