پشاور (کورٹ رپورٹر)پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 8 امیدواروں کی انتخابی نتائج کے خلاف درخواستیں پیر کو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔
انتخابی نتائج میں مبینہ تبدیلیوں کے خلاف پی ٹی آئی کے امیدواروں نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔درخواست گزاروں میں محمود جان، تیمور جھگڑا، کامران بنگش، ارباب عاصم، ارباب جہانداد، علی زمان اور ملک حشمت شامل ہیں۔
درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ فارم 45 میں میں نتائج ہمارے حق میں تھے لیکن فارم 47 میں تبدیل کردیے گئے ہیں۔انہوں نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا جائے۔ پ
ی ٹی آئی کے نامزد 8 امیدواروں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں اور پیر کو جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ارشد علی معاملے کی سماعت کریں گے۔