ممبئی(شوبز ڈیسک) کے جی ایف سیریز سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے کناڈا سپر اسٹار یش کی نئی فلم کا اعلان ہوگیا۔ بلاک بسٹر کے جی ایف سیریز کے بعد اداکار ایک برس سے خاموش تھے اور ان کے نئے پروجیکٹ کے متعلق مختلف قیاس آرائیاں جاری تھیں۔
اب اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم TOXIC کا ایک مختصر ٹیزر شیئر کیا اور ساتھ مولانا رومی کا ایک اقتباس لکھا کہ جسے تم تلاش کرتے ہو وہ تم کو ڈھونڈھتی ہے۔ فلم کو نامور ڈائریکٹر گیتو موہن داس بنارہے ہیں اور یش کے مدمقابل سائی پلاوی کردار ادا کریں گی جبکہ اس کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ سے ہوجائے گا
میڈیا ذرائع کے مطابق فلم ایک ایکشن تھرلر ہوگی جس میں ایک ڈرگ مافیا کی کہانی مرکز بنایا گیا اور اسے 10 اپریل 2025 میں ریلیز کیا جائے گا۔