جنرل ہسپتال

جنرل ہسپتال کے ہیڈ ڈرائیور فریاد شاہ کا انتقال، انتظامیہ کی اظہار تعزیت

لاہور(زاہد انجم سے)جنرل ہسپتال کے ہیڈ ڈرائیور فریاد شاہ انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ہسپتال سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مرحوم کو بعدنماز جمعۃالمبارک مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔دریں اثناء پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر، ایم ایس ایل جی ایچ پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل نے فریاد شاہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ ناگہانی صدمہ ہمت و صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔آمین!

اپنا تبصرہ بھیجیں