پروفیسر فاروق افضل

سائنسی اصولوں پر مبنی صحت کا نظام ہی مضبوط معاشرے کی ضمانت: پروفیسر فاروق افضل

لاہور،اپریل07(زاہد انجم سے)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے کہا ہے کہ صحت مند شہری ہی مضبوط قوم کی بنیاد ہیں۔رواں سال کے تھیم“Together for Health, Stand with Science”کی مناسبت سے ایل جی ایچ میں صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید تحقیق، ویکسینیشن اور ایویڈنس بیسڈ میڈیسن کے ذریعے بیماریوں کی بروقت تشخیص اور مؤثر علاج ممکن ہوسکا۔

جس کے باعث طب کی دنیا میں نئی جہتیں متعارف ہوئیں اوراموات کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر متوازن خوراک اور سست طرزِ زندگی امراض کو بڑھا رہے ہیں، جبکہ صحت مند عادات اپنانا ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی جی ایم آئی /اے ایم سی اور ایل جی ایچ میں جدید سہولیات، ریسرچ اور ٹریننگ کے ذریعے شعبہ صحت کو مضبوط بنا رہے ہیں، جبکہ زچہ و بچہ کی صحت ایک صحت مند معاشرے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز پر تیزی سے عمل جاری ہے تاکہ ہر شہری کو معیاری اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات عوامی اعتماد کی بحالی اور ایک حقیقی فلاحی ریاست کے قیام کی مضبوط بنیاد ثابت ہوں گے۔
اس موقع پر پروفیسر خرم سلیم، پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین، پروفیسر آمنہ حسن چیمہ اورپروفیسر نازش ثقلین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کہ جدید طبی تقاضوں اور سائنسی بنیادوں پر عوام کو معیاری صحت سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طبی ماہرین نہ صرف علاج معالجے بلکہ عوامی آگاہی، احتیاطی تدابیر اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ میں بھی بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، تاکہ ایک محفوظ، صحت مند اور باوقار معاشرے کی تشکیل ممکن بنائی جا سکے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں