پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی ،ایسو سی ایٹ ڈگری آن لائن داخلوں کا شیڈول جاری

لاہور (ایجوکیشن ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس /کامرس پارٹ ون اور پارٹ ٹواور بی اے (سماعت سے محروم) سالانہ 2024ء کے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق تمام ریگولر،لیٹ کالج، پرائیویٹ ، امپرووڈویژن، اضافی مضامین اور خصوصی کیٹیگریز(ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، فارم ۔ڈی، جنرل نرسنگ ، فاضل اور وفاق المدارس ) کے امیدوار سنگل فیس کے ساتھ19جنوری تا29فروری 2024ء تک آن لائن فارم جمع کروا سکتے ہیں۔

امیدواروں کومطلع کیا جاتا ہے کہ تمام داخلے آن لائن ہوںگے اور داخلہ فارم دستی اور بذریعہ ڈاک کسی صورت وصول نہیںکیا جائے گا۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں