پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن

محکمہ خزانہ نے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کو اڑھائی ارب روپے جاری کردیئے

لاہور( نیوز ڈیسک)محکمہ خزانہ نے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کو اڑھائی ارب روپے جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن اس گرانٹ سے فائونڈیشن کے سکولوں سے منسلک اساتذہ کی تنخواہیں ادا کرے گا اور دیگر آپریشنل اخراجات پورے کرے گا۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے سرکاری بلڈنگ کی مرمت کیلئے50کروڑ روپے اور سڑکوں کی مرمت کے لئے 50 کروڑ روپے جاری کئے گئے، محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں