لاہور ( ایجوکیشن ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس پارٹ ون اور بی اے( سماعت سے محروم امیدواروں)کے سپلیمنٹری امتحانات 2024 ء کے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ آخری تاریخ 28 اکتوبر 2024 ہے۔
امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ داخلہ فارم صرف آن لائن جمع کرائے جائیں گے اور کوئی داخلہ فارم دستی یا ڈاک کے ذریعے قبول نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات www.pu.edu.pk پر دستیاب ہیں۔